ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دھرمندرسے پہلی ہی حلف برداری میں ہوئی غلطی، صدرکووندنے ٹوکاتودرست کی غلطی

دھرمندرسے پہلی ہی حلف برداری میں ہوئی غلطی، صدرکووندنے ٹوکاتودرست کی غلطی

Mon, 04 Sep 2017 10:54:27    S.O. News Service

نئی دہلی،3ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتوار کو مودی کابینہ کی توسیع ہوئی۔ 4وزراء نے تو کابینہ کی اور نوو وزیروں نے وزیرمملکت کے طورپرحلف لیا۔موجودہ پٹرولیم وزیر دھرمندر پردھان نے سب سے پہلے کابینہ کے وزیر کے طور پر حلف لیا۔حلف لیتے وقت پردھان ایک لفظ غلط بول گئے، جس کی وجہ سے صدر نے اسے روک دیا اور اس سے کہا کہ وہ دوبارہ پڑھیں۔اس کے بعد پردھان نے پھر اسے صحیح طریقے سے پڑھا۔اس سے قبل جب رامناتھ کووند بہار کے گورنر تھے، تو انہوں نے غلط تلفظ کے لئے تیج پرتاپ یادو کو بھی نشانہ بنایا تھا اور اسے پھر سے حلف دلایا تھا۔اصل میں ایک جگہ میں پردھان’’سنسوچت‘‘پڑھناتھا لیکن وہ ’’سموچت‘‘پڑھ گئے۔ رامناتھ کووند نے انہیں روک دیا،تاہم بعد میں پردھان نے اسے صحیح طریقے سے پڑھا۔پردھان کی غلطی کے بعد لوگ ٹویٹر پر بھی پرطنز کسے اورجم کرٹوئٹ کئے۔پرھان مودی حکومت میں وزیرمملکت (آزاد چارج)تھے۔انہوں نے پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں اہم کام کیا ہے،ملک بھر میں اججولا اسکیم کو نافذ کرنے میں ان کا اہم کردار ہے۔پردھان بہار سے راجیہ سبھاایم پی ہیں۔ان کے والد ڈاکٹر دویندرپردھان بھی بی جے پی سے ایم پی رہے ہیں۔


Share: